کابل میں انتخابی مرکز پر خودکش حملہ،12 افراد ہلاک،53زخمی ،طالبان کا اظہا لاتعلقی
خود کش بمبار نے ووٹر رجسٹریشن مرکز کے اندر داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑالیا،بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ صوبہ بلخ میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں ضلعی پولیس کے سربراہ ہلاک
اتوار 22 اپریل 2018 23:20
(جاری ہے)
ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ طالبا ن نے حملے سے اظہا ر لاتعلقی کیا ہے جس کے بعد خدشہ ہے کہ حملہ داعش نے کیا ہے۔
دوسری جانب افغانستان کے صوبہ بلخ کے ضلع چہار بولاک میں طالبان جنگجووں کے ساتھ گزشتہ روز ہونے والی جھڑپ میں شدید زخمی ہونے والے ضلعی پولیس کے سربراہ محمد حلیم کھنجر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مقامی اسپتال میں دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے پولیس افسر کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ رواں سال افغانستان میں 5 بڑے خودکش دھماکوں میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک اور207 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان خودکش حملوں میں فوجی اڈوں اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان تمام ہی دھماکوں کی ذمہ داری انتہا پسند مذہبی جماعتوں نے قبول کی تھی۔ دوسری جانب افغان اور اتحادی فوجوں نے رواں سال افغانستان کے مختلف صوبوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 سپریم طالبان کمانڈرز سمیت 102 جنگجووں کو مارنے کا دعوی بھی کیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.