پاکستانی اداکارہ کو ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

پاکستانی اداکارہ کو ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان کی ٹی وی اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر خان نے نجی ٹیکسی کمپنی میں پیش آنے والا واقعہ بیان کر دیا۔فیس بک پر اداکارہ و ماڈل نازش نے کہا کہ میں نے کام پر جانے کے لئے ٹیکسی بک کروائی۔ مشال خان نامی ڈرائیور نے مجھ سے کہاکہ ’’چل کر تھوڑا آگے آ جاتیں، ہم تم لوگوں کے نوکر نہیں ہیں۔

‘‘ڈرائیور کے لہجے پر میں حیران ہوئی اور مجھے بے حد غصہ آیا۔ میں نے ڈرائیور سے کہا کہ آپ کو کیا مسئلہ ہی آپ گاڑی چلائیں۔

(جاری ہے)

میرا اتنا کہنا تھا کہ ڈرائیور نے اونچی آواز میں مجھ پر چلانا شروع کر دیا اور دشنام طرازی پر اتر آیا۔ میں نے بھی گالی دے کر ڈرائیور کو سختی سے کہا کہ سی ویو پرگاڑی روکے لیکن ڈرائیور نے مجھ سے کہا کہ میں گاڑی نہیں روکوں گا اور تمہیں اپنے بھائی کے پاس لے کر جائوں گا۔

اتنا کہہ کر اس نے گاڑی کے دروازے لاک کر دیئے۔ میں نے شیشہ نیچے کر کے چلانا شروع کر دیا۔ میرا ایک دوست سی ویو پر ہی رہتا تھا ،وہ بھی اپنے گھر سے باہر تھااور اس نے مجھے گاڑی میں دیکھ کر گاڑی روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور نے کسی طور گاڑی نہیں روکی۔ تھوڑا آگے جا کر ڈرائیورنے ایک فوڈ چین کے پاس گاڑی روکی اور خود گاڑی سے نکل کر فرار ہو گیا۔