علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانا میشا شفیع کو بہت مہنگا پڑ گیا

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانا میشا شفیع کو بہت مہنگا پڑ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) معروف گلوکارہ میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کیا جانے کا الزام عائد کیا تھا۔جس کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی اس متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اسی کے اوپر تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی ایاز میر کا کہنا تھا کہ میشا شفیع ایک بہت معروف گلوکارہ ہیں جب کہ علی ظفر بھی بہت معروف گلوگار ہیں۔

اور ان کا چھوٹا سا طبقہ ہے۔جب شام کو ان کی پا رٹیاں ہوتی ہیں تو پتہ نہیں اس میں ان کو کباب کے ساتھ کیا چیز پیش کی جاتی ہے۔جب آپ ایسی محفلوں میں جائیں گے تو وہاں اگر کوئی آپ پر کوئی جملے کسے تو وہ جنسی ہراساں کیا جانے کے زمرے میں نہیں آتا۔لیکن اب تو کسی کا ہاتھ بھی پکڑ لیں تو اس ہر جنسی ہراساں کیا جانے کا الزام لگا دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :