کراچی،ایم کیو ایم پی آئی بی کا کے الیکٹرک کو72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا،بجلی بحران ختم نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤکا اعلان

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) ایم کیو ایم پی آئی بی نے کے الیکٹرک کو72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا،بجلی بحران ختم نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤکا اعلان کردیا،کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی کے تحت لوڈشیڈنگ کے خلاف پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ فاروق ستار نے کہا کہ کے الیکٹرک کو72 گھنٹی کا الٹی میٹم دیتے ہیں اگر بجلی کے مسائل حل نہیں ہوئے تو وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے،انہوںنے کہاکہ عوام جب تک حقوق نہیں مانگیں گے نہیں ملیں گے ،اب بجلی اور پانی مانگنے کا وقت گزر گیا،انہوں نے کہاکہ ہم نے پانچ دن سے منہ نہیں دھویا تم نہانے کی بات کرتے ہو،وزیر اعلیٰ پنجاب بھی دل جلانے کی بات کرتے ہیں ،فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی اور وفاقی اداروں کے درمیان مسئلہ ہے تو اس میں عوام کا کیا قصور ہے کراچی کی عوام کو کیوںپیسا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کراچی بجلی اور پانی کا کنٹرول کراچی والوں کے ہاتھوں میں دیا جائے،کراچی کی کرسی کراچی والے کے ہاتھ میں ہونی چاہیے،:بجلی نہیں ہوگی تو پانی کی قلت بھی ہوگی۔#