کابل؛الیکشن سنٹر میں بم دھماکہ،4افراد ہلاک،15زخمی

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے ،جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دھماکا دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے دشتِ برخی میں واقع ووٹروں کے ایک رجسٹریشن سنٹر میں ہوا اور یہ بظاہر ایک خودکش حملہ تھا۔دھماکے کے مقام سے لوٹنے والی ایمبولینسوں میں اب تک 4لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں 15 زخمیوں کو لایا جا چکا ہے۔