جمہوریت کیلئے سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل اتفاق رائے موجود ہے، ملیحہ لودھی
تازہ ترین : 1

جمہوریت کیلئے سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل اتفاق رائے موجود ہے، ملیحہ لودھی

ہم نے تمام دہشتگر د گروپوں کا خاتمہ کر دیا،2لاکھ فوجیوں کی تعداد پر دنیا کا سب سے بڑا انسداددہشتگردی آپریشن کیا گیا،اسلام آباد تمام پڑوسی ممالک سمیت افغانستان میں امن کا خواہشمند ہے،نئی دہلی کیساتھ دیرینہ تنازعات کے حل سے دیرپا تعلقات چاہتے ہیں،یو ایس وار کالج کے وفد سے گفتگو

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب جمہوریت کیلئے سیاسی و عسکری سطح پر مکمل اتفاق رائے موجود ہے۔۔پاکستان سات مرتبہ سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہو ا،،پاکستان نے جامع حکمت عملی سے تمام دہشت گر د گروپوں کا خاتمہ کر دیا۔اتوار کو اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے یو ایس وار کالج کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان 7مرتبہ سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہو چکا ہے،اورچار مرتبہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا،،پاکستان میں دوسری مرتبہ اقتدارایک سے دوسری منتخب حکومت کو منتقل ہونے جا رہا ہے،،پاکستان میں اب جمہوریت کیلئے سیاسی و عسکری سطح پر مکمل اتفاق رائے موجود ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان نے جامع حکمت عملی سے تمام دہشتگر د گروپوں کا خاتمہ کر دیا،دو لاکھ فوجیوں کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا انسداددہشتگردی آپریشن کیا جس کے باعث پاکستان میں2010کے بعد دہشتگرد حملوں کے واقعات60فیصد کم ہو گئے۔۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ چیلنج ختم ہوچکا لیکن ہم اب بھی بہت بہتر پوزیشن میں ہیں،،پاکستان بحران سے نکل کر مستحکم معیشت کے دورمیں داخل ہو چکا ہے،،پاکستان اپنے پڑوسی ملکوں میں امن کا خواہشمند ہے،،افغانستان میں امن واستحکام کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ترجیح رکھتا ہے،،پاکستان دیرینہ تنازعات کے حل سے بھارت سے دیرپا تعلقات چاہتا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/04/2018 - 23:00:21

اس خبر پر آپ کی رائے‎