سکھر میں فنکنشل لیگ کے سیکڑوں کارکنان کی صوبائی وزراء کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ

پیر پگارااور ان کے خاندان کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کریں گے پیپلز پارٹی اپنے وزراء کو لگام دے اور وہ معافی مانگیں، فنکنشل لیگ کے رہنماؤں کا خطاب

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) سکھر میں فنکنشل لیگ کے سیکڑوں کارکنان کی صوبائی وزراء کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ, پیر پگارااور ان کے خاندان کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کریں گے پیپلز پارٹی اپنے وزراء کو لگام دے اور وہ معافی مانگیں, رہنماؤں کا خطاب تفصیلات کے مطابق حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا اور ان کے صاحبزداے راشد شاہ کے خلاف سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ اور صوبائی وزیر ممتازحسین جکھرانی کی جانب سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مسلم لیگ فنکشنل کے کارکنوں اور حر جماعت کے مریدین نے روہڑی شہر سے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور نعرے بازی کی ریلی روہڑی شہر سے ہوتی ہوئی سکھر پہنچی تو ریلی کے شرکاء نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کی ریلی اور احتجاج کی قیادت فقیر عنایت برڑو بچل مر و دیگر کر رے تھے اس موقع پر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزراء کی جانب سے پیر پگارا اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف نازیبا الفاظ کی مذمت کی اور کہا کہ پیر پگارا اور ان کے خاندان نے اس ملک وقوم کے لیے قربانیاں دی ہیں جو کسی طور فراموش نہیں کی جاسکتیں ان کا کہنا تھا کہ ان کے یا ان کے خاندان کے خلاف اب مزید کوئی لفظ برداشت نہیں کریں گے صوبائی وزراء کے اس رویے سے سندھ میں ان کے سیکڑوں مریدوں اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں کی دل آزاری ہوئی ہے جس پر صوبائی وزراء معافی مانگیں پیپلزپارٹی اپنے ان وزراء کو لگام دے بصورت دیگر انکے خاف بھرپور احتجاج کیا جائیگا ۔

#