کراچی، کے الیکٹرک کی اذیت ناک لوڈ شیڈنگ میں مسلسل اضافے ،پانی کی عدم فراہمی ،27اپریل کو پُر امن ہڑتال کو کامیاب بنانے کے حوالے سے جماعت اسلامی کا اجلاس
اتوار 22 اپریل 2018 22:50
(جاری ہے)
اجلاس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد سے رابطوں کے لیے مرکزی اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنادی گئیں ۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری پینے کے لیے پانی اور گرمی کی شدت میں اضافے کے باوجود اذیت ناک لوڈ شیڈنگ سے بلبلا اٹھے ہیں جبکہ شہری وفاقی اور صوبائی حکومت کی بے حسی پر سراپا احتجاج ہیں ، جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک اور پانی کے فراہمی کے لیے تحریک جاری رکھی ہوئی ہے ، 27اپریل کو شہر بھرمیں پُر امن ہڑتا ل کو ہر صورت میں کامیاب بنائیں گے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے اور ہڑتال مسائل حل کرانے کے لیے ایک جمہوری طریقہ ہے ، شہر کراچی میں پانی اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی کراچی کی تجارتی مارکیٹیں اور صنعتیں بند ہورہی ہیںشہری اب ہڑتال کو کامیاب کر کے مسائل حل کرانے میں جماعت اسلامی کی ’’حقوق کراچی تحریک ‘‘کا حصہ بنیں اور حکام بالا کو مجبور کریں تاکہ مسائل حل ہوسکیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کراچی تشریف لارہے ہیں ، میں ان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کراچی میں اذیت ناک لوڈ شیڈنگ ، پانی کی قلت کا فوری نوٹس لیں اور کے الیکٹرک کو پابند کریں کہ وہ جنریشن پلانٹس فرنس آئل پر چلاکر شہریوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے وکلاء برادری، علماء کرام، اساتذہ ، طلباء ،انجینئرز، ڈاکٹرز ، تاجر ، مزدور ، اقلیتی برادری، سول سوسائٹی و انسانی حقوق سے وابستہ تمام افراد سے اپیل کی ہے کہ 27اپریل کو کے الیکٹرک کے خلاف شہر بھر میں پُر امن ہڑتال کو کامیاب بنائیں ۔#مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.