کابل میں خود کش بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 57 ہو گئی

اتوار 22 اپریل 2018 22:40

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے گزشتہ روز کے ایک خود کش بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 57 ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ ایک ووٹر رجسٹریشن سینٹر پر کیے گئے اس حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کی ہے۔

(جاری ہے)

مقامی طبی حکام نے بتایا ہے کہ اس خونریز کارروائی میں 199 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے عام شہریوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے قومی شناختی کارڈ وصول کرنے کے لیے رجسٹریشن سینٹر کے باہر موجود تھے۔ ہلاک شدگان میں 5 بچے اور 20 خواتین بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ افغانستان میں رواں سال اکتوبر میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے لیے تیاریاں بھی شروع کی جا چکی ہیں۔