حوثی باغیوں نے 19 تیل بردار جہازوں کو رمی المخطاف کے علاقے میں یرغمال بنا رکھا ہے ..
تازہ ترین : 1

حوثی باغیوں نے 19 تیل بردار جہازوں کو رمی المخطاف کے علاقے میں یرغمال بنا رکھا ہے ،ْسعودی سفیر

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) سعودی سفیر محمد آل جابر نے تصدیق کی ہے کہ حوثی باغیوں نے 19 تیل بردار جہازوں کو رمی المخطاف کے علاقے میں یرغمال بنا رکھا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں نے اپنے زیرِقبضہ علاقے رمی المخطاف میں مختلف ممالک کے 19 تیل بردارجہازوں کو یرغمال بنالیا ،ْ یمن میں تعینات سعودی سفیر محمد آل جابر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حوثی باغیوں نے تیل بردار 19 جہازوں کو اپنے زیر قبضہ علاقے رمی المخطاف میں روک رکھا ہے اور وہ انھیں الحدیدہ کی بندر گاہ میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔ ان کی اس حرکت پر یمن کے انسانی امدادی مرکز کو گہری تشویش لاحق ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/04/2018 - 21:00:07

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :