بنگلہ دیشی کرکٹر منشیات اسمگلنگ کے الزام پر گرفتار
تازہ ترین : 1

بنگلہ دیشی کرکٹر منشیات اسمگلنگ کے الزام پر گرفتار

بنگلہ دیشی کرکٹر منشیات اسمگلنگ کے الزام پر گرفتار
چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) بنگلہ دیش میں ایک خاتون کرکٹر کو 14 ہزار منشیات کی گولیاں رکھنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ڈھاکا پریمیر لیگ میں فرسٹ گریڈ کرکٹ کھیلنے والی نذرین خان مکتہ میچ کے بعد واپس آرہی تھیں کہ پولیس نے بس میں ان کی تلاشی لی جس کے دوران ان کے پاس سے 14 ہزار میتھ کی گولیاں برآمد ہوئیں۔مقامی پولیس چیف پرونوب چوہدری کے مطابق نذرین پر منشیات کی اسمگلنگ کا مقدمہ چلایا جائیگا اور اس جرم کی سزا انہیں عمر قید بھی دی جاسکتی ہے۔رواں ماہ حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اگست سے ملک میں منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ دیکھا گیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/04/2018 - 21:00:07

اس خبر پر آپ کی رائے‎