راولپنڈی ، رسول پاک ؐ کی ذات مبارکہ تمام خوبیوں کا مجموعہ ہے ،ندیم شیخ

کائنات نے آپ سے زیادہ حسین و جمیل کوئی نہیں دیکھا آپ ؐ کی آمد سے ظلم کے اندھیرے دور ہوئے اور ہر سو اسلام کا نور پھیل گیا ،صدر مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی

اتوار 22 اپریل 2018 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کے صدر ندیم شیخ نے کہا ہے کہ رسول پاک ؐ کی ذات مبارکہ تمام خوبیوں کا مجموعہ ہے ،کائنات نے آپ سے زیادہ حسین و جمیل کوئی نہیں دیکھا آپ ؐ کی آمد سے ظلم کے اندھیرے دور ہوئے اور ہر سو اسلام کا نور پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

آپ ؐ کی پاکیزہ ترین سیرت قیامت تک رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے رسول ؐ خدا سے سچا عشق ہی دنیا و آخرت میں حتمی کامیابی کی ضمانت ہے عشق رسول ؐ کے بغیر بندگی کا تصور محض خام خیالی ہے کائنات کا زرہ زرہ آپ کی محبت میں سرشار ہے اور یہی محبت روز قیامت مسلمانوں کی بخشش کا سامان بنے گی ان خیالات کااظہار ندیم شیخ نے محفل نعت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ندیم شیخ نے کہا کہ آج پوری دنیا میں مسلم امہ زبوں حالی کا شکار ہے اور اس کی وجہ یہی ہے کہ امہ نے مکہ و مدینہ کے بجائے واشنگٹن اور لندن کواپنا مرکز و محور بنا لیا ہے عشق رسول ؐ کا تقاضہ یہی ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو سیرت رسول پاکؐ کی روشنی میں گزارنے کی کوشش کریں ناموس رسالتؐ پر ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہیں ۔