راولپنڈی،پیپلز کالونی بزم اسیران زلف رسول ؐ کی جانب سی15ویں سالانہ محفل نعت ﷺ کاانعقاد

اتوار 22 اپریل 2018 20:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء)پیپلز کالونی بزم اسیران زلف رسول ؐ کی جانب سی15ویں سالانہ محفل نعت ﷺ کاانعقاد کیا گیا ،محفل کی صدارت آستانیہ عالیہ مدنیہ نورپورگوندل اٹک سے آئے پیرسید محمد ثقلین بادشاہ الگیلانی نے کی،نقابت کے فرائض شیخ امجد حسین نقشبندی نے اداکیے،جبکہ ممبر کینٹ بورڈوارڈ8 ارشدمحمودقریشی،ممبرکینٹ بورڈ حاجی ظفراقبال ،ملک امجد ،سعید احمد جلاللی،محمد رفیق نقشبندی،ظہوراحمدقریشی،پیرامجد حسین شاہ بخاری،قاری زبیرمدنی،قاری سعید اللہ شاکر،خالد حسنین خالد،صابرسردار،طاہرعباس،محمد طیب،قاضی ظہورالہی،یاسرامجدضیائی ودیگر نے بڑی تعدادمیں شرکت کی،اس موقع پر پیرسید محمد ثقلین بادشاہ الگیلانی نے اپنے خطاب سے شرکاء کے ایمان کو تازہ کیا،ممبر کینٹ بورڈ نے بھی اپنے خطاب میں کہاکہ کہ محفل نعت سجانے اوراس میں شرکت کرنیوالے لوگ خوش قسمت ہوتے ہیں ،ایسی بابرکت محفلوں میں شریک ہونے سے ایمان تازہ ہوجاتا ہے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ایسی محفلوں کا انعقاد باقاعدگی سے کراتے ہیں انہوں نے حاضرین کا محفل نعت میں شرکت کرنے پر شکریہ بھی اداکیا۔