Live Updates

راولپنڈی ، سیاست اور سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر پوری قوم بیگم کلثوم نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہے،ملک منصورافسر

مگر اپوزیشن راہنمائوں بالخصوص عمران خان کو اپنی بیماراہلیہ کی تیمارداری کیلئے لندن جانے پر میاں نواز شریف پر اعتراض ہے جو ان کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے، رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن

اتوار 22 اپریل 2018 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ7ملک منصورافسرنے کہا ہے کہ سیاست اور سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر پوری قوم بیگم کلثوم نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہے مگر اپوزیشن راہنمائوں بالخصوص عمران خان کو اپنی بیماراہلیہ کی تیمارداری کیلئے لندن جانے پر میاں نواز شریف پر اعتراض ہے جو ان کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے ․ انہو ںنے یہ بات مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ورکروں کے وفود سے اپنے آفس برف خانہ چوک میں ملاقاتوں کے دوران کی،انہو ںنے کہا کہ مفادات اور تخریب کی سیاست عمران خان کی پہچان بن چکی ہے جو انسانی ہمدردی سے بھی یکسر عاری ہو چکے ہیں ․ انہو ںنے کہا کہ جو شخص پورے ملک کے غریب اور نادار عوام سے پیسے جمع کرکے ہسپتال چلاتاہے وہاں کسی غریب آدمی کو مفت علاج معالجے کی سہولت تک میسر نہیں اور یہ ہر جگہ اپنے اس پراجیکٹ پر اتراتے پھرتے ہیں ․ انہو ںنے کہا کہ لاہور ہسپتال کیلئے عمران خان کو زمین دینے پر میاں نواز شریف کا مشکور ہونا چائییے اور جہاں وہ اس ہسپتال کی تحسین کرتے ہیں وہ ایک آدھ جملہ میاں نواز شریف اور ان کی فیملی کیلئے بول دیں مگر ان میں اتنا ظرف ہی نہیں ہے ․
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات