سرگودھا، پاکستان الیون اور ڈی سی الیون کے مابین دس ، دس اوئورز کادوستانہ میچ ،پاکستان الیون نے 35رنز کی برتری سے جیت لیا

دونوں ٹیموں میں کامران اکمل ‘ عمراکمل ‘ عدنان اکمل ‘ حسن علی ‘ شاداب خان ‘ فہیم ا شرف ‘ آصف علی ‘ وہاب ریاض ‘ ثقلین مشتاق ‘ عبدالرزاق ‘ انضمام الحق ‘ مشتاق احمد ‘ اظہر علی ‘ محمد عامر ‘ حسنین طلعت ‘ سعید اجمل‘ فخر زمان ‘ یاسر شاہ ‘نوید لطیف ‘ اسد علی اور علی وقار شامل تھے

اتوار 22 اپریل 2018 20:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) سپورٹس سٹیڈیم میں پاکستان الیون اور ڈی سی الیون کے مابین دس ، دس اوئورز کادوستانہ میچ پاکستان الیون نے 35رنز کی برتری سے جیت لیا، پاکستان الیون نے ٹاس چیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوئورز مین 178رنز بنائے جب کہ ان کے مقابلہ میں ڈی سی الیون نے مقررہ اوئورز میں 155رنز بنائے اور آل ٹیم آئوٹ ہوگئی، میج کے دوران عمراکمل نے سینچری بنا کر شاندار اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا، میچ کے اختتام پر کمشنر ندیم محبوب، آر پی او ڈاکٹر اختر عباس اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ نے کھلاڑیوں اور میچ میں تعاون کرنے والے افراد میں انعامات تقسیم کئے، پاکستان الیون کی قیادت قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتال مصباح الحق نے کی جبکہ ڈپٹی کمشنر الیون کی قیادت محمد حفیظ کررہے تھے، دونوں ٹیموں میں کامران اکمل ‘ عمراکمل ‘ عدنان اکمل ‘ حسن علی ‘ شاداب خان ‘ فہیم ا شرف ‘ آصف علی ‘ وہاب ریاض ‘ ثقلین مشتاق ‘ عبدالرزاق ‘ انضمام الحق ‘ مشتاق احمد ‘ اظہر علی ‘ محمد عامر ‘ حسنین طلعت ‘ سعید اجمل‘ فخر زمان ‘ یاسر شاہ ‘نوید لطیف ‘ اسد علی اور علی وقار شامل تھے ، اس موقع پر سرگودھا سپورٹس سٹیڈیم کرکٹ کے شائقین سے بھرا ہوا تھا، کھلایوں کی سٹیڈیم آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے دوران تماشائی نے ان کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا ،قبل ازیں قومی کرکٹرز نے جم خانہ کلب میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے سرگودھا میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ سرگودھا اسٹیڈیم کی حالت زار کچھ عرصہ قبل بہت خراب تھی۔

(جاری ہے)

لیکن آج اسٹیڈیم کو دیکھ کر خوشی ہوئی اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا سرگودھا آنا بہت اچھا قدم ہے۔جب تک اکیڈمیز کام نہیں کریں گی اس وقت تک ہم دنیا سے مقابلہ نہیں کر سکتے۔عالمی سطح پر کرکٹ بہت تبدیلی ہو گئی ہے تو جب تک سہولیات نہیں ملیں گی اس وقت تک کھلاڑی گروم نہیں ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ محمد حفیظ کے ساتھ مل کر کرکٹ اکیڈمی کو کامیاب کریں۔

قومی کھلاڑی چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ سرگودھا اسٹیڈیم میں مستقبل میں میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصہ میں چھوٹے شہروں سے بہت اچھے کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے شہروں میں اکیڈیمیز کے قیام اور میچز کے انعقاد سے اچھا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔قومی کھلاڑی محمد حفیظ نے کہا کہ مجھے سرگودھا سے بہت زیادہ عزت ملی ہے۔

میری ایک کال پر تمام قومی ہیروز سرگودھا میں کھیلنے کے لیے آئے اس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔ سرگودھا اسٹیڈیم آمد پر قومی کھلاڑیوں نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ گراونڈ کا چکر لگا کر خوب داد حاصل کی اور پھر میدان میں اتر کر پاکستان الیون نے بیٹینگ کر کے کھیل کا آغاز کیا اس موقع پر فضا فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی،ہر بال اور ہٹ پر شایقین داد دے کر کھلاڑیوں کو گرماتے رہے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چھٹہ نے کہا کہ عرصہ دراز کے بعد ہونے والے میچ میں شرکت کرنے والے قومی ہیروز کو خوش آمدید کہتا ہوں، انہوں سرگودھا میں انٹرنیشنل سطح کی کرکٹ اکیڈمی بنانے کا اعلان کیا۔انہوں نے پی سی بی سے گزارش کی کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے میچز کا سرگودھا میں انعقاد کیا جائے۔