ْشمالی وزیرستان ،میرانشاہ میں جرگہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ‘ فاٹا حکام اور تاجروں کی شرکت کی

آپریشن میں تاجروں کے ہونے والے ممکنہ نقصانات اور معاوضے کے معاملات پر بات چیت کیگئی

اتوار 22 اپریل 2018 19:40

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) شمالی وزیرستان ایجنسی کے صدر مقام میرانشاہ میں جرگہ ہوا جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر فاٹا حکام اور تاجروں نے شرکت کی۔ جرگے میں آپریشن میں تاجروں کے ہونے والے ممکنہ نقصانات اور معاوضے کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔ پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق دکانداروں پر مشتمل کمیٹی معاوضے کے معاملات کا تخمینہ لگائے گی اور یہ کمیٹی معاوضے سے متعلق فیصلے کے اطلاق کی نگرانی کرے گی۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا تھا کہ تاجر کمیٹی کا انتظامیہ پر مکمل اعتماد ہے اور ہم کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستکے خلاف کسی بھی سرگرمی اور نعرے بازی تک کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ تاجر کمیٹی ہر ہفتے پیش رفت کا جائزہ لے گی۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران میرانشاہ نے کہا کہ یہ مسئلہ مقامی ہے اور ہم سب کو مل کر اسے حل کرنا ہوگا اور ہم پاکستان میں قیام امن کیلئے پاک فوج اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔