ڈی پی او قصور کی انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس افسران کواپنے علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کی ہدایت

اتوار 22 اپریل 2018 18:40

قصور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت اوردہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس افسران اپنے علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں‘ شہریوںکے مسائل سنے اور انکو فوری حل کریں کیونکہ اللہ کو راضی کرنے کا بہترین ذریعہ اسکے بندوں کی خدمت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کرائم کے خاتمہ اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کے تحت قانون کی پاسداری کرنے والے معزز شہریوں کی معاونت حاصل کی جائے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا مضبوط رشتہ پیدا ہوسکے کیونکہ پولیس اور عوام مل کر ہی معاشرے کو جرائم سے پاک کر سکتے ہیں بالخصوص موجودہ حالات میںپولیس اور شہریوں کے مابین قریبی تعلقات اور اطلاعات کا تبادلہ ناگزیر ہو چکاہے اس کے بغیر جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاسکتا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایس ایچ او منڈی عثمانوالا حافظ عاطف نذیر نے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے مکمل یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ایس ایچ او نے کہا ڈی پی اوقصور کی خصوصی ہدایات پر پولیس اور عوام کے درمیان رابطہ مہم کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گاانہوں نے کہا ہم سب کو ملک کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر اس عمل سے گریز کرنا ہوگا جو آپس میں نااتفاقی اور انتشار کا سبب بنے شہریوں کے تعاون سے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے معاشرے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔علاقہ مکینوں نے پولیس کے اقدام کو سراہا اور کرائم کے خاتمہ کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :