Live Updates

تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری کی وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات

اتوار 22 اپریل 2018 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری کی وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان سے لاہور میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں 29 اپریل کے جلسے کی کامیابی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ کیاگیا ۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے کہاکہ 29 اپریل کو مینارپاکستان گرائونڈ میں لاکھوں کی تعداد میں عوام شرکت کریںگے، لاہور کی عوام چیئرمین عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنی شرکت کو یقینی بنائیںگے، انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہے ہیں ۔

رہنمائوں نے کہاکہ تحریک انصاف کو جب بھی موقع ملا عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا، پاکستان کا سب سے بڑا کرپشن ہے جب تک اس چھٹکارا حاصل نہیں ہوجاتا ملکی معیشت اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہوسکتی، تحریک انصاف کرپٹ عناصر کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہے گی اور ملکی دولت کی پائی پائی قوم واپس دلائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات