پولیس نے ڈیرہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ،ْ کھیتوں سے 20 دستی بم برآمد

پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

اتوار 22 اپریل 2018 18:00

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) پولیس نے ڈیرہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ، ڈیرہ بنوں روڈ پرکھیتوں سے 20 دستی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر کی حدود ڈیرہ بنوں روڈ نظام خان فلنگ سٹیشن کے قریب کھیتوں میں دستی بموں کی موجود ہونے کی اطلاع پر پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور وہاں سے 20 دستی بم برآمد کرکے انہیں تحویل لے لیا۔

بی ڈی ایس کے عملہ نے ان دستی بموں کو ناکارہ بنایا ،ْپولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردو ں نے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے انہیں کھیتوں میں چھپا یا تھا جسے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیاگیا۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :