خضدار میں نیو سبزی منڈی کو 26اپریل سے فعال بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا

اتوار 22 اپریل 2018 17:13

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) خضدار میں نیو سبزی منڈی کو 26اپریل سے فعال بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، بین الصوبائی سبزی اور پھلوں کی تجارت کو مذید فروغ ملیگا ، گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر خضدا رمجیب الرحمن قمبرانی نے آج یہاں نیو سبزی منڈی کا دورہ کیا ۔ وہاں جھالاوان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن خضدا رکے نمائندوں سے ملاقاتیں کیئے ۔

اور یقین دلایا کہ شہر سے سبزی منڈی کو قومی شاہراہ پرواقع نیو سبزی منڈی میں منتقل کردیا جائیگا، اس کے لئے انہوں نے 26اپریل کی تاریخ مقرر کردی ۔بعد ازاں جھالاوان فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن خضدار کے انفارمیشن سیکریٹری چیف محمد نور زہری نے ڈپٹی کمشنر خضدار کی اس فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیو سبزی منڈی قومی شاہراہ کے سنگم پر واقع ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے فعال ہونے سے خضدار کی تجارت اور کاروبار میں بے حد اضافہ ہوگا ۔جب کہ شہر میں ٹریفک کا نظام بحال ہونے سمیت اور بہت سارے شہری مسائل کم ہونگے ۔انہوںنے کمیشن ایجنٹس و ماشہ خوروں کو خضدار شہر کے بیچ واقع پرانی سبزی منڈی میں بے حد مشکلات درپیش تھیں، سبزی منڈی میں صبح کے اوقات میں ٹریفک جام رہتا تھا جب کہ اتنا رش رہتا کہ تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں ہوتی تھی، تاہم اب ڈپٹی کمشنر خضدار کے فیصلے سے ماشہ خور اور کمیشن ایجنٹس کو حوصلہ ملا ہے۔

انہوںنے کہاکہ خضدار اس وقت کاروباری مرکز ثابت ہونے کو جارہا ہے ان تمام ضرورتوں اور مستقبل کی پیش خیمہ کے بطور نیو سبزی منڈی کا فعال ہونا نہ صرف ناگزیر بلکہ ایک ضرورت بن چکا ہے ۔ نیو سبزی منڈی کے فعال ہونے سے نہ صرف خضدار شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہوگا بلکہ اس سے مقامی زمینداروں کو بھی فائدہ پہنچے گا اور انہیں کراچی و سکھر تک اپنی سبزیاں او رفروٹ لیجانے کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا اور نہ ہی کا مال ضائع یا خراب ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :