محکمہ پولیس جرائم میں کمی کے لیے تمام تھانوں میں ایماندار آفیسران کو تعینات کرے‘راجہ عدیل نسیم

منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے، تاکہ آنے والی نسل کو جرائم اور منشیات سے پاک معاشرہ مل سکے

اتوار 22 اپریل 2018 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) سیاسی و سماجی رہنما ء راجہ عدیل نسیم نے کہاہے کہ محکمہ پولیس جرائم میں کمی کے لیے تمام تھانوں میں ایماندار آفیسران کو تعینات کرے، منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے، تاکہ آنے والی نسل کو جرائم اور منشیات سے پاک معاشرہ مل سکے، ان خیلات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھاکہ اگر ہم اپنی آنے والی نسل کو جرائم اور منشیات سے پاک معاشرہ دینا چاہتے ہیں تو محکمہ پولیس کو منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے پڑے گی ، مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر بھر میں نوجوان نسل کو پولیس کے کچھ اہلکار اپنی سرپرستی میں منشیات کی خرید و فروخت پر لگا رہے ہیں ، جس سے آنے والی نسل تباہی کے دھانے کی طرف جارہی ہے، راجہ عدیل نسیم نے انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر سے مطالبہ کیا کہ اگر جرائم میں کمی لانی ہے تو تمام تھانوں اور پولیس چوکیوں پر ایماندار آفیسران کو تعینات کریں ، تا کہ جرائم کی شرح میں کمی لا کر نوجوانوں کو بھی ان جرائم سے دور رکھا جاسکی-

متعلقہ عنوان :