سعودی شہزادہ ولید بن طلال دنیا کی100 مالدار ترین لوگوں کی فہرست میں شامل

اتوار 22 اپریل 2018 13:40

سعودی شہزادہ ولید بن طلال دنیا کی100 مالدار ترین لوگوں کی فہرست میں شامل
ریاض ۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) امریکی ادارے بلومبرگ نے سعودی عرب کے شہزادہ ولید بن طلال کو دنیا کے مالدار ترین لوگوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

(جاری ہے)

بلومبرگ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق الولید واحد عرب شہری ہیں جنہیں دنیا کی100مالدار ترین افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، انکا نمبر 64 واں اور ان کی دولت 16.9ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ الولید بن طلال سعودی عرب میں بدعنوانی کے الزام میں زیر حراست آنے اور کروڑوں ڈالر گنوانے کے باوجود امیر ترین شخصیات کی فہرست میں اپنا نمبر برقرار رکھے ہوئے ہیں۔