پولیٹکل ایجنٹ سہیل خان کا وانا سب ڈویژن میں ہسپتال‘ کالجوں اورترقیاتی سکیموں کااچانک دورہ

ایجنسی ہیڈکوارٹرہسپتال واناکے دوغیرحاضرڈاکٹروں کومعطل کردیا گیا جبکہ ہسپتال کے نظام پربرہمی کا اظہار

اتوار 22 اپریل 2018 13:20

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ سہیل خان کا وانا سب ڈویژن میں ہسپتال‘ کالجوں اورترقیاتی سکیموں کااچانک دورہ۔ایجنسی ہیڈکوارٹرہسپتال واناکے کے دوغیرحاضرڈاکٹروں کومعطل کردیا جبکہ ہسپتال کے نظام پربرہمی کا اظہار۔

(جاری ہے)

وانا موسیٰ نیکہ پبلک سکول و کالج کو اطمینان بخش قرار دیدیا انھوں نے APAوانااور تمام تحصیلداروں کو ہدایت کی کہ APA وانا ہرمہینے تعلیمی اداروں ہسپتالوں اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے 2میٹنگز کریں گے جبکہ تحصیلدار ان مختلف سکولوں ہسپتالوں اورترقیاتی سکیموں کودیکھیں گے تاکہ عوام کے لییبچھائے گیے اسکیموں میں عوام پوری طرح مستفید ہوسکے انھوں نے کہاکہ جنوبی وزیرستان ایجنسی کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ سے انتہائی طورپرمتاثر ہوگئے ہیں چونکہ اب یہاں کے عوام کی قربانیوں کانتیجہ ہے کہ امن دوبارہ لوٹ ائی ہے لیہذہ اب عوام کو سہولیات ان کی دہلیز پر بہم پہنچا نے کے لیے عوامی فلاحی منصوبوں ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی تاکہ عوام تک ان کے اصل ثمرات پہنچ سکے -

متعلقہ عنوان :