باکسر عامر خان نے فل لوگریکو سے اپنی بیوی پر طنزیہ جملے کسنے کا بدلہ لے ہی لیا

اتوار 22 اپریل 2018 13:10

باکسر عامر خان نے فل لوگریکو سے اپنی بیوی پر طنزیہ جملے کسنے کا بدلہ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) باکسر عامر خان نے فل لوگریکو سے اپنی بیوی پر طنزیہ جملے کسنے کا بدلہ لے ہی لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈھائی ماہ قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران گریکوعامر خان پر مسلسل طنز کے تیر برسا رہے تھے اورعامر خان برداشت کر رہے تھے تاہم جب بات ان کی اہلیہ فریال مخدوم اور ان کی ذاتی زندگی تک پہنچی تو عامرخان آپے سے باہر ہو گئے ۔

(جاری ہے)

عامر خان نے غصے سے اٹھ کر گریکو کے چہرے پر پانی سے بھرا گلاس انڈیل دیا آس پاس بیٹھے لوگوں نے بیچ بچائو کرایا تاہم جھگڑا اتنا بڑھا کہ انتظامیہ کوتقریب روکنا پڑگئی۔چالیس سیکنڈز میں گریکو کو ڈھیرکر کے عامرخان نے اپنا بدلہ لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :