کاشتکار مئی کے مہینہ میں کماد کی فصل پر خصوصی توجہ دیں،زرعی ماہرین

اتوار 22 اپریل 2018 11:40

قصور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) زرعی ماہرین نے کمادکے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ مئی کے مہینہ میں کماد کی فصل پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ اس مہینے میں کماد کے گڑوویں بوررزفصل پر حملہ آور ہوکر فصل کو نقصان پہنچاتے ہیں جس سے پیداوار متاثر ہوتی ہے ‘گرداس پوری گڑوویں کے حملہ سے گنے کے اوپرکاحصہ مرجھاکر سوکھ جاتاہے اور آسانی سے ٹوٹ کرگرسکتاہے اسکا حملہ عام طورپر ٹکریوں کی صورت میں ہوتاہے اور اس کے حملہ سے ہونیوالے نقصان کا اندازہ کھیت کے گردکسی اونچی جگہ پر کھڑے ہوکر لگایاجاسکتاہے ‘چوٹی کے گڑووی کی دوسری نسل ماہ مئی میں فصل پر حملہ آور ہوتی ہے اسکے حملہ سے سوکھ کو آسانی سے کھینچاجاسکتاہے‘ تنے کا گڑوواکا حملہ جون تک شدید ہوتاہے جبکہ ماہ مئی میں سوکھ دیکھی جاسکتی ہے جوآسانی سے باہرنہیں کھینچی جاسکتی‘جڑکے گڑوواکی سنڈی زمین کی سطح کے برابر مڈھ کے نزدیک تنے میں سوراخ کرکے اندر داخل ہوجاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :