کاشتکارکپاس کی اگیتی ودرمیانی کاشت کیلئے کھیتوں میں 161کلوگرام نائٹروجن‘ 50کلوگرام فاسفو رس اور50کلو گرام پوٹاش فی ایکڑ ڈالنے کی ہدایت

اتوار 22 اپریل 2018 11:40

قصور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء)کاشتکاروں کوکپاس کی اگیتی ودرمیانی کاشت کیلئے کھیتوں میں 161کلوگرام نائٹروجن‘ 50کلوگرام فاسفو رس اور50کلو گرام پوٹاش فی ایکڑ ڈالنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کپاس کی بی ٹی اقسام کے کاشتکاروں کو ماہ اپریل میں درمیانی کاشت کے دوران پودے سے پودے کا فاصلہ 9سے 12 انچ اورمئی میں پچھیتی کاشت کے دوران فاصلہ 6 سے 9انچ رکھناچاہئیے جبکہ کاشتکار اس دوران کھیلیوں سے کھیلیوں کا فاصلہ اڑھائی فٹ تک رکھیں تاکہ فی ایکڑپودوں کی تعداد مناسب رہ سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ پچھیتی کاشت کے دوران یہ مقدار80کلوگرام نائٹروجن ‘55کلوگرام فاسفورس اور 38 کلوگرام پوٹاش فی ایکڑ رکھنی چاہئیے۔