موسم گرمامیں پیازکا استعمال گرمی کی شدت سے محفوظ رکھتاہے،طبی ماہرین

اتوار 22 اپریل 2018 11:40

قصور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) طبی ماہرین نے بتایا ہے کہ پیاز ایک خفیہ ادویاتی سبزی ہے جس کے بے شمار فوائدہیں بالخصوص پیازنظام انہضام کی اصلاح کرتاہے ‘ہیضہ سے موثر طورپر بچاتاہے‘ دل کی بیماریوں کے لئے پیازاسلئے مفید ہے کیونکہ یہ خون میں چکنے مادے پیداہونے نہیں دیتا‘بلغم سے چھٹکارے اور کھانسی سے نجات کیلئے پیازنہایت مفیدہے ‘دانتوں کے درد سے نجات کیلئے حکماء حضرات اکثر پیازاستعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ‘ موسم گرمامیں پیازکا استعمال گرمی کی شدت سے محفوظ رکھتاہے اور لو سے بچائو کا موثر ذریعہ ہے ‘پیازمیں فینول اور فلیوونائیڈزہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ آنت کے کینسرکیلئے نہایت مفیدہے ‘ ہیضے کے موسم میں ہیضے سے بچائو کیلئے پیازکو سرکہ کیساتھ استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :