صبا قمر کی ہندی میڈیم نے چینی باکس آفس پرڈبل سنچری کرلی

اتوار 22 اپریل 2018 10:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستانی فلموں کے بعد بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم 'ہندی میڈیم نے بھارت اور پاکستان سمیت چین میں بھی تہلکہ مچا دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق صبا قمر کی بالی ووڈ فلم 'ہندی میڈیم چینی زبان میں 4اپریل کونمائش کیلئے پیش کی گئی جس نے چینی باکس آفس پر نہ صرف بہترین آغازکرتے ہوئے سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان اور عامر خان کی 'دنگل کو پیچھے چھوڑ دیا بلکہ ریلیز سے اب تک چینی باکس آفس پر 205.21کروڑ کا بزنس کر کے دو سو کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے۔

سکت چوہدری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'ہندی میڈیم 'گذشتہ سال 19مئی کو ریلیز کی گئی تھی جس میں بہترین اداکاری کرنے پر صبا قمر کو فلم فیئر ایوار میں بیسٹ ایکٹریس کیلئے نامزد کیا گیا تھا ۔فلم ہندی میڈیم کوبہترین فلم اور صبا قمر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار عرفان خان کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔صبا قمر کی ہندی میڈیم تیسری بالی ووڈ فلم ہے جو اس سال چین میں ریلیز کی گئی تھی اور اب دیکھنا یہ ہے کہ صبا قمر کی ہندی میڈیم بالی ووڈ خانز کے اورکتنے ریکارڈ توڑتی ہے۔