ڈی جے براوؤ بالی ووڈ حسینہ پر فدا ہو گئے

نتاشا کو کرکٹ سے بھی گہرا لگاؤ ہے اور وہ اکثر ان میچز کو دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کا رخ کرتی ہیں براوئو کھیل سے زیادہ وہ ان دنوں اپنی نجی زندگی کی وجہ سے میڈیا کی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں

اتوار 22 اپریل 2018 10:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل براوؤ کو ریجیما رام جیت کے ساتھ دیکھا جاتا تھا تاہم دونوں میں مختلف وجوہات کی بنا پر علیحدگی ہو گئی۔ جس کے بعد براوؤ نے صرف کرکٹ پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن ایک بار پھر براوؤ کا دل ایک اور بولی وڈ حسینا پر آگیا ہے اور دونوں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے۔

ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر ڈوؤین براوؤ اس وقت انڈین پریمیئر لیگ میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔ تاہم اپنے کھیل سے زیادہ وہ ان دنوں اپنی نجی زندگی کی وجہ سے میڈیا کی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والی خبروں کے مطابق کیربیئن آل راؤنڈر نے بالی ووڈ حسینہ نتاشا سوری کے ساتھ ملاقات کی، جو کافی دیر تک جاری رہی تاہم اس حوالے سے دونوں شخصات نے میڈیا کے سامنے چپ سادھ لی ہے۔

(جاری ہے)

اور ابھی تک کسی کی جانب سے بھی اس بارے میں وضاحت سامنے نہیں آئی۔ بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ نتاشا کو کرکٹ سے بھی گہرا لگاؤ ہے اور وہ اکثر ان میچز کو دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کا رخ کرتی ہیں جن میں براوؤ شرکت کرتے ہیں۔نتاشا نے ایک مشہور ویب کام کیا ہے جس میں وویک اوبرائے، ریچا چڈا اور کئی مشہور نام شامل تھے۔سال 2006 میں انہوں نے فیمینیا مِس انڈیا ورلڈ کا ٹائٹل اپنے سر سجایا جبکہ وہ مِس ورلڈ کے مقابلوں میں بھی ٹاپ ٹین میں رہ چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :