علی ظفر نے ایک بار نہیں بلکہ کئی مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا‘ میشا شفیع
پہلے واقعہ پر میں خاموش رہی اور چلی گئی ‘دوسری مرتبہ علی ظفر نے لاہور میں کنسرٹ کے موقع پر ہراساں کیا
اتوار 22 اپریل 2018 10:50
(جاری ہے)
اس حوالے سے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے میشا شفیع کا کہنا تھا کہ جب پہلی بار میرے ساتھ یہ واقعہ ہوا میں نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا بس وہاں سے چلی گئی اور میں نے اس بارے میں اپنے شوہر کو بتایا اور ان سے بھی چپ رہنے کیلئے کہا کیونکہ ہم دونوں(میں اور علی ظفر)مشہور شخصیت ہیں۔
میشا نے کہا میں اس بارے میں بات کرنے میں ہچکچارہی تھی میری سوچ اس وقت یہ تھی کہ میں کون ہوں اور وہ(علی ظفر)کون ہے اور اگر یہ واقعہ سامنے آ گیا تو کیا ہو گا۔ یہی وجہ تھی کہ اب تک خاموش تھی، میں جتنے لوگوں کو اس واقعے کے بارے میں بتاتی ہوں اتنی زیادہ ہمت محسوس کرتی ہوں۔میشا نے بتایا کہ دوسری مرتبہ علی ظفر نے مجھے اس وقت ہراساں کیا جب ہم لاہور میں کنسرٹ کیلئے ایک ساتھ تھے۔ میشا سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے ان کے ساتھ کنسرٹ کیلئے ہاں کیوں کہا جب وہ آپ کے ساتھ اس سے قبل نازیبا حرکت کرچکے تھے جس پر میشا نے کہا میں کام نہیں چھوڑ سکتی کیونکہ اس سے میرا گزارا ہوتا ہے۔ میں اپنے بینڈ کے ساتھ پرفارمنس کی تیاری کر رہی تھی جب انہوں نے مجھ سے بات کرنے کی کوشش کی اس وقت میں نے بہت مشکل محسوس کی اور انہیں نظر انداز کیا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.