ملیریا سے بچائو کے لئے آگاہی مہم سے سال 2000ء سے لے کر 2015ء کے دوران مرض کے پھیلائو میں 62 فیصد کمی

اتوار 22 اپریل 2018 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) ملیریا سے بچائو کے لئے آگاہی مہم سے سال 2000ء سے لے کر 2015ء کے دوران مرض کے پھیلائو میں 62 فیصد کمی ہوئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق معمولی نظر آنے والی بیماری ملیریا کی وجہ سے ہر سال 4.5 تا پانچ لاکھ افراد موت کا سامنا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 2016ء میں دنیا بھر میں تقریباً 21 کروڑ افراد ملیریا کا شکار ہوئے جبکہ 2010ء کے دوران بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد 23.7 کروڑ تھی۔ بچوں میں ملیریا کی شرح 70 فیصد کے قریب ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کی آدھی آبادی کو ملیریا کے خطرہ کا سامنا ہے تاہم بیماری سے تحفظ کے حوالے سے آگاہی فراہم کر کے اموات کی شرح میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :