پپیتا جگر کے امراض کے علاوہ ہزاروں بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے

اتوار 22 اپریل 2018 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء)پپیتا جگر کے امراض کے علاوہ ہزاروں بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پپیتا میں وٹامنز اے اور سی کے علاوہ بے شمار معدنیات پائی جاتی ہیں جو نہ صرف کینسر جیسے موذی مرض سے تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ پیٹ کے امراض سے تحفظ اور دل کے دورہ کے امکانات کو بھی کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پپیتا جگر کے امراض سے تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ انسانی جسم کو دیگر کئی مختلف امراض سے بھی بچاتا ہے۔