سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل پر حملہ

مبینہ حملے کے بعد فرمانروا شاہ سلمان کی ہنگامی طور پر ملٹری بنکر میں منتقلی، سوشل میڈیا صارفین کی جانب فسادات پھوٹ پڑنے کا دعویٰ، سعودی حکام کے سرکاری ردعمل کا انتظار

muhammad ali محمد علی اتوار 22 اپریل 2018 00:52

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل پر حملہ
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل پر حملہ ہوا ہے۔ عرب اور مغربی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل پر حملہ ہوا ہے۔ سعودی شاہی محل کے اطراف سے شدید فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔ فائرنگ مسلسل اور شدید ہے۔ جبکہ سعودی شاہی محل کی سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں شاہی محل کے آس پاس فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اس حوالے سعودی حکام کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل یا وضاحت جاری نہیں کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق شاہی محل کے اطراف میں فائرنگ کا آغاز ہونے کے بعد فرمانروا شاہ سلمان کو فوری حفاظتی ملٹری بنکر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔