پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے چیمبر آف کامرس ریاض میں پاکستان انوسٹمنٹ سمینار کا انعقاد

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 اپریل 2018 23:40

پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے چیمبر آف کامرس ریاض میں ..
ریاض، خرم خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے چیمبر آف کامرس ریاض میں پاکستان انوسٹمنٹ سمینار منعقد ہوا جس میں پاکستان کے وزیر مملکت اور بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیرمین نعیم زمیندار کے علاوہ سعودی جنرل انوسٹمنٹ اتھارٹی کے گورنر انجنئیر ابراہیم، چیرمین ریاض چیمبر آف کامرس انجنئیر رجعیی ،پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی اور سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق شریک ہوئے جبکہ پاک سعودی سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی، اس موقعہ پر وزیر مملکت اور بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیرمین نعیم زمیندار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان جنت ہے کیونکہ پاکستان ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقت ہے اور اس حوالے سے کاروبار کے بے شمار مواقعے میسر آ رہے ہیں،حکومت پاکستان بھی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے،سی پیک محض پاکستان یا چین کے لئے گیم چینجر ثابت نہیں ہوگا بلکے پوری دنیا اس عظیم منصوبے سے مستفید ہوگی،پاکستان دنیا کے اس خطے میں واقعہ ہے کہ جو باقی تمام دنیا کو آپس میں جوڑ رہا ہے ون بیلٹ ون روڈ کے تحت پوری دنیا کہ تجارت اسی خطے سے ممکن ہوگی،پاک چین راہداری کے تحت پاکستان میں انرجی کارپوریشن، انڈسٹریل زون، ایگری کلچرل ڈویلپمنٹ، ٹورازم، مالیاتی تعاون،اور دیگر اہم پروجیکٹ چل رہے ہیں، اور اس حوالے سے امریکہ، انگلینڈ، فرانس، جاپان، جرمنی، سوٹیرزلینڈ، اٹلی اور دیگر ممالک مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں،سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تاریخی اور مذہبی تعلقات زیادہ ہیں اور سعودی عرب امت مسلمہ میں سب سے نمایاں مقام رکھتا ہے، اس لئے ہم اپنے سعودی سرمایہ کار بھائیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فاہدہ اٹھاہیں موجودہ دور میں ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ دونوں ملک سرمایہ کاری کے ذریعے مزید تعلقات کو مستحکم کریں، سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ملکر مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا ہے جو کہ ایک خوش آہین بات ہے اور پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں سعودی عرب کی جانب سے پہلی پاکستان میں موجود سعودی سفارت خانے میں کمرشل اتاشی کی تعیناتی خوش آہین قدم ہے جس سے دونوں ممالک کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات مزید بہتر ہونگے، سعودی سرمایہ کاروں کے لئے آن لائن ویزاہ کا اجراء ممکن بنا دیا گیا ہے،دونوں ممالک کی جانب سے ویزاہ فیسوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک کے سرمایہ کار بہتر انداز میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فاہدہ اٹھا سکیں،آج کے سمینار کا مقصد بھی یہی ہے کہ سعودی سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا جائے کہ کس طرح وہ پاکستان میں کن کن شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور کس طرح ان کے سرمائے کو تحفظ دیا جاتا ہے،سعودی ویژن 2030 اور پاک چین راہداری دونوں اہم منصوبے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مماثلت رکھتے ہیں سفیر پاکستان نے کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے پاکستانی عوام کے ساتھ ملکر دہشت گردی کا بھرپور مقابلہ کیا ہے آج کا پاکستان دہشت گردی اور دہشت گردوں سے پاک ہو چکا ہے ،ایسے تمام عناصر کی روک تھام عمل میں لائی گئی ہے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہتر ماحول مہیا کیا جا سکے اور اس میں ہم کامیاب ہو چکے ہیں ،پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان جا کر نہایت مسرت ہوئی کیونکہ پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ جذباتی وابستگی رکھتی ہے،اور جو وقت اب تک میں نے پاکستان میں گزارا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عالمی طور پر پاکستان کے بارے میں محض پروپگنڈہ کیا جاتا ہے مگر پاکستان اور اس کے عوام محبت کرنے والے ہیں اور دیگر ممالک کی اقوام کو نا صرف اچھا جانتے ہیں بلکے ان سے باہمی بھائی چارے کی فضا کو بھی فروغ دیتے ہیں، پاکستان دنیا کی ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقت ہے، اور جس طرح پاکستان کے اندر ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جبکہ دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں سعودی سرمایہ کاروں کو بھی چاہئیے کہ وہ پاک سعودی سرمایہ کاری کو فروغ دیں،سعودی جنرل انوسٹمنٹ اتھارٹی کے گورنر انجنئیر ابراہیم العمر کا کہنا تھا پاکستان دنیا بھر کے علاوہ اسلامی دنیا میں بھی اہمیت کا حامل ملک ہے اس نے نامساعد حالات میں اپنی ترقی کا سفر جاری رکھا،مگر آج پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے، پاکستان اور سعودی عرب تاریخی پس منظر کے پیش نظر ہمیشہ ایک دوسرے کے مددگار رہے ہیں، اب جس طرح نئی معاشی اور اقتصادی راہیں کھل رہی ہیں تو یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ دونوں ملک تجارتی اور سرمایہ کاری میں بھی بھرپور تعاون جاری رکھیں گے بلکے اس میں اضافہ بھی کریں گے، تقریب میں سوال و جوابات کا سلسلہ بھی رہا جس میں متعدد سعودی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معلومات حاصل کیں، آخر میں سفارتخانہ پاکستان کے کمرشل اتاشی ڈاکٹر عامر حسین نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا