وزیر اعظم کراچی میںلوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں ،ْ اداروں کو بلا کر مسئلہ حل کرائیں، حافظ نعیم الرحمن

حافظ نعیم الرحمن کا لوڈ شیڈنگ میں مسلسل اضافے ،ْ پانی کی قلت ،ْ27اپریل کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے امراء اضلاع کا اجلاس طلب لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کے ساتھ ساتھ تاجر طبقہ بھی پریشان ہے ،ْ وزیر اعظم کے الیکٹرک کو پابند کریں کہ وہ پلانٹس فرنس آئل پر چلائے، امیرجماعت اسلامی کراچی

ہفتہ 21 اپریل 2018 23:23

وزیر اعظم کراچی میںلوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں ،ْ اداروں کو بلا کر مسئلہ حل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کے الیکٹرک کی جانب سے اذیت ناک لوڈ شیڈنگ اور شہرمیں پانی کی قلت میں مسلسل اضافے کے خلاف 27اپریل کو شہر بھر میں پُر امن ہڑتال کو کامیاب بنانے کے سے آج اتوار بعد نماز ظہر ادارہ نورحق میں امراء اضلاع و ذمہ داران کا اجلاس طلب کرلیا ہے اور کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں مسلسل لوڈ شیڈنگ کا اضافہ ہورہاہے ، بجلی نہ ہونے کے باعث شہری بجلی کے ساتھ ساتھ پانی سے بھی محروم ہو کر رہ گئے ہیں ، جب بجلی ہوتی ہے تو پانی نہیں آتا اور جب پانی آتا ہے تو بجلی چلی جاتی ہے جس کے باعث شہریوںمیں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے ، میٹرک کے طلباء نے اذیت ناک صورتحال میں امتحانات دیے لیکن اب تعلیمی اداروں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے انٹر میڈیٹ کے طلبا بھی پریشانی کا شکار ہیں اس کے باوجود کے الیکٹرک لوڈ شیڈنگ میں مسلسل اضافہ کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی جو کہ پورے ملک کو 70فیصد ریونیو اداکرتا ہے لوڈشیڈنگ کے باعث عام شہریوں کے ساتھ ساتھ تاجر طبقہ بھی پریشانی کا شکار ہے اور تاجروں کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت کی جارہی ہے ۔فلیٹوں میں رہنے والے شہری فٹ پاتھ پر سونے پر مجبور ہیں اور مختلف علاقوں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اس ساری صورتحال کا فور ی نوٹس لیں اور کے الیکٹرک کو پابند کریں کہ وہ بجلی کے پلانٹس فرنس آئل پر چلاکر شہریوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے ۔

حافظ نعیم الرحمن نے وکلاء برادری، علماء کرام، اساتذہ ، طلباء انجینئرز، ڈاکٹرز ، تاجر ، مزدور ، اقلیتی برادری، سول سوسائٹی و انسانی حقوق سے وابستہ تمام افراد سے اپیل کی ہے کہ 27اپریل کو کے الیکٹرک کے خلاف شہر بھر میں پُر امن ہڑتال کو کامیاب بنائیں ۔