بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقع کے خلاف،زرعی آمدن پر ٹیکسوں،زمین داروں کے واجبات کو معاف کر نے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے سے متعلق قراردادیں منظور کر لی گئیں

ہفتہ 21 اپریل 2018 23:03

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الحسن کے گھر ..
کوئٹہ۔ 21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقع کے خلاف،اورزرعی آمدن پر ٹیکسوں،زمین داروں کے واجبات کو معاف کر نے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے سے متعلق قراردادیں منظور کر لی گئیں،ایوان میںایس ٹی ایس پاس ہڑتالی امیدواروں کے معاملے پر بنائی جانے والی کمیٹی کی رپورٹ ترمیم کے ساتھ منظور ، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کو پینل آف چیئر مین کی رکن محترمہ یاسمین لہڑی کی زیر صدارت کی میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میںقائمہ کمیٹی برائے تعلیم خواندگی و غیر رسم تعلیم ، کوالٹی ایجوکیشن ، صدارتی پروگرام سائنس اور انفامیشن ٹیکنالوجی کی چیئرپرسن کی غیر موجودگی میںمعصومہ حیات نے محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس پاس ہڑتالی امیدواروں سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جس پر اظہار خیال کرتے ہوئے پشتونخوا میپ کے سید لیاقت آغا نے کہا کہ این ٹی ایس امتحانات میں پچاس ہزار لوگ پاس جبکہ43ہزار امیدوار فیل ہوئے پاس ہونے والوں میں سے جو لوگ میرٹ پر آئے انہیں لگادیا گیا لیکن کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کو یونین کی سطح پر لیا جائے لیکن کیا محکمہ تعلیم میں اتنی آسامیاں خالی بھی ہیں یا نہیں ایسا کرنے سے دھاندلی کا خدشہ بڑھ جائے گا ہر ضلع میںاول تا ساتویں پوزیشن پر آنے والے امیدواروں کی لسٹ جاری کی جائے ۔

(جاری ہے)

بعدازاں اجلاس منگل کی سہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔