ماضی میں اہل نو جوانوں کی حق تلفی کی،اگلے ہفتے چار سو سے زائد این ٹی ایس پا س امیدواروں کو تعیناتی آرڈر جاری کئے جائیں گے،وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبدلقدوس بزنجو کا اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال

ہفتہ 21 اپریل 2018 23:03

ماضی میں اہل نو جوانوں کی حق تلفی کی،اگلے ہفتے چار سو سے زائد این ٹی ..
کوئٹہ۔ 21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) وزیرعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے اپنے دور میں اہل نو جوانوں کی حق تلفی کی،اگلے ہفتے چار سو سے زائد این ٹی ایس پا س امیدواروں کو تعیناتی آرڈر جاری کئے جائیں گے،یہ بات انہوں نے ہفتے کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں این ٹی ایس ہڑتالی امیدواروں سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی،وزیراعلی نے کہا کہ امیدواروں کو چاہئے کہ وہ روڈ پر بیٹھنے کی بجائے محنت کریں ، تیاری کریں اور آئندہ آنے والی ٹیسٹوں میں حصہ لیں ،ہمارے پاس آسامیاں خالی ہیں لیکن الیکشن کمیشن کی پابندی کی وجہ سے ہم انہیں مشتہر نہیں کرسکے امید ہے کہ عدالتو ں سے ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس امیدواروں کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے جب یہ امیدوار کھلی کچہری میں میرے پاس آئے تو میرا موقف یہی تھا کہ جن امیدواروں کے ساتھ زیادتی یا ناانصافی ہوئی انہیں ریلیف دیا جائے ۔