گوگل نے صارفین کے لیے چیٹ سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 21 اپریل 2018 22:50

گوگل نے صارفین کے لیے چیٹ سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا
نیویارک(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 21اپریل 2018ء) :گوگل نے صارفین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے صارفین کے لیے چیٹ سروس شروع کرنے کااعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گوگل نے صارفین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے صارفین کے لیے چیٹ سروس شروع کرنے کااعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر مطابق گوگل اینڈرائیڈ فون کے لیے چیٹ سروس متعارف کروا رہی ہے۔اس چیٹ میں بھی بھیجنے والے کو پیغام موصول ہونے پر بتا دیا جائے گا کہ اسکا پیغام پہنچا دیا گیا ہے جبکہ جب جواب ٹائپ ہو رہا ہو گا اسوقت بھی بھیجنے والے کو پتہ لگ جائے گا کہ جواب ٹائپ ہو رہا ہے۔چیٹ کے ذریعے تصاویر بھی بھیجی جا سکتی ہیں جبکہ گروپ چیٹ کی بھی سہولت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :