Live Updates

نواز شریف جانتے ہیں الیکشن میں تاخیر ان کے حق میں ٹھیک نہیں ہو گا، شیخ رشید احمد

اکتوبر نومبر میں الیکشن ہوتا ہوا دیکھ رہا ہوں، بلاول بھٹو کو جنوبی پنجاب میں کوئی رسپانس نہیں ملا، سربراہ عوامی مسلم لیگ

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:54

نواز شریف جانتے ہیں الیکشن میں تاخیر ان کے حق میں ٹھیک نہیں ہو گا، شیخ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف جانتے ہیں الیکشن میں تاخیر ان کے حق میں ٹھیک نہیں ہو گا۔ اکتوبر نومبر میں الیکشن ہوتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔ بلاول بھٹو کو جنوبی پنجاب میں کوئی رسپانس نہیں ملا۔ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ میرے خلاف آیا تو چیخوں گا چلاؤں گا نہی۔

مریم نواز کو سیاست میں کہیں نہیں دیکھ رہا۔ 31مئی کے بعد ایک بڑا گروپ آزاد حیثت سے الیکشن لڑے گا۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہماری بہت ہی توقعات ائین کے مطابق نہیں ہوتیں۔اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ فیصلے سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ چیف جسٹس کو بہت لمبی زندگی دے۔ عبوری وزیراعظم کا فیصلہ صرف دو لوگ کر رہے ہیں میرا سوال ہے عبوری وزیراعظم پاکستان کے 22کروڑ عوام کا ہے یا ان دو بندوں کا 60دنوں میں انتخابات ہونا ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

اکتوبر نومبر سے پہلے الیکشن ہوتا نہیں دیکھا رہا۔ حلقہ بندیوں سے متعلق حتمی فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔ لوگ شخصیت دیکھ کر ووٹ دیتے ہیں پارٹی یا نظریہ کے لئے نہیں۔ ابھی تک حلقہ بندیوں سے متعلق نیا نوٹیفیکیشن نہیں ملا۔ 31مئی کے بعد ایک بڑا گروپ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ملک کو بہت چیلنجز کا سامنا کرنا ہے۔

نواز شریف جانتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر ان کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ سینٹ الیکشن میں سراج الحق نے نواز شریف کو ووٹ دیا۔ جب سے قومی اسمبلی میں آیا ہوں تب سے سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ دیکھ رہا ہوں۔ عمران خان سے کہا کہ جماعت اسلامی سے اتحاد کر لیں۔ عمران خان نے کہا کہ ان کا ڈیمانڈ بہت بھاریہ ے۔ آئندہ الیکشن کے بعد عمران خان کو وزیراعظم کا امیدوار دیکھ رہاہوں۔

زرداری آنے والے حکومت میں دوبارہ صدر کے منصب پر فائز ہونا چاہتے ہیں۔ بلاول کو جنوبی پنجاب سے کوئی اچھا رسپانس نہیں ملا۔ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کبھی اپنا اثاثہ نہیں چھپایا ۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ 120فیصد میرے حق میں آئے گا لیکن فیصلہ خلاف آیا تو قبول کروں گا نواز شریف کی طرح نہیں چیخوں گا۔ خورشید شاہ کا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اچھے روابط اور تعلقات ہیں۔

وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے نگران وزیراعظم کے انتخاب میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کو جس حالت می دیکھ رہا ہے اس کا ذمہ دار مریم نواز ہے۔ مریم نواز نے ن لیگ کو تاریک خانے میں پہنچا دیا۔ مریم نواز کو سیاست میں کہیں نہیں دیکھ رہا۔ نواز شریف کو آج جس نہج پر پہنچایا ہے اس میں مریم نواز کا ہاتھ ہے۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات