ریاض میں پاک کشمیر کے صحافیوں کی نمائندہ تنظم پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب کے زیراہتمام روزنامہ کشمیرایکسپریس کی 16ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:42

ریاض میں پاک کشمیر کے صحافیوں کی نمائندہ تنظم پاک کشمیر میڈیا فورم ..
الریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) (نمائندہ خصوصی) ریاض میں پاک کشمیر کے صحافیوں کی نمائندہ تنظم پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب کے زیراہتمام روز نامہ کشمیرایکسپریس کی 16ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب کی صدارت پاک کشمیرمیڈیا فورم سعودی عرب کے صدر حافظ عرفان کھٹانہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی معروف کشمیری بذنس مین ملک حمید تھے تقریب سے سید نثار حسین شاہ ،انتظار نقوی،فیصل اکاش،ملک محمداعجاز اعوان،پرویز گورسی ،مشاق حسین،ماسڑ راسب ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزنامہ کشمیرایکسپریس اوورسیز تارکین وطن کی آواز بن چکا ہے مسلہ کشمیر کو بین الاقومی سطح پر اجاگر کرنے کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کے لیے بھی سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

ممتاز کشمیری صحافی اور روزنامہ کشمیرایکسپریس کے ڈپٹی ریذیڈنٹ ایڈیٹر براے سعودی عرب ایم خوشحال شریف نے تارکین وطن کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے میں مصروف عمل ہیں اس وجہ سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں روزنامہ کشمیرایکسپریس کی تقریبات کااہتمام کیا جارہا ہے روزنامہ وہ پہلے اخبار ہے جس نے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے اندر اپنا ایک مقام بنایا ہے خوشحال شریف کی کمیونٹی کے لیے خدمات کو نذر انداز نہیں کیا جاسکتا یہی وجہ ہے کہ وہ کہیں بھی ہوں کمیونٹی ان کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے تقریبات کااہتمام کررہی ہے اس خوشی کے موقع پر تمام تارکین وطن سردار زاہد تبسم اور مس شمیم اشرف کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور روزنامہ کشمیرایکسپریس کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں اللہ پاک روزنامہ کشمیرایکسپریس کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا کریں اخر پر روزنامہ کشمیرایکسپریس کی 16ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ادارے کے تمام سٹاف کے لیے خصوصی دعا بھی کی گی ۔