پنجاب یونیورسٹی نے چھٹی ایف سی کالج انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال ویمن چیمپئین شپ جیت لی

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:43

پنجاب یونیورسٹی نے چھٹی ایف سی کالج انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال ویمن چیمپئین ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) ایف سی کالج لاہور کی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ انتظام چھٹی ایف سی کالج انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال ویمن چیمپئین شپ جو17 اپریل 2018ء سے شروع ہوئی تھی وہ19 اپریل کو بخیر و خوبی اختتام پذیر ہو گئی۔ چیمپئین شپ کا فائنل میچ ایف۔ سی۔ کالج اورپنجاب یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا جس میں سخت مقابلے کے بعد پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم 17کے مقابلے میں28سکور سے فاتح رہی اورایف۔

(جاری ہے)

سی۔ کالج یونیورسٹی کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس موقع پر ایف۔ سی۔ کالج کے ڈاکٹر گلوریہ کیلب سینئر آفیسر فار اکیڈمک افئیرس اینڈ اسسٹنٹ پروفیسر آف ریلیجس سٹڈیز ، ہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کو سراہا اور کھلاڑیوں کو زندگی کے راہنما اصول بتا کر اپنے کھیل میں مزید نکھار پیدا کرنے کی تلقین کی اور ایک پروقار تقریب میں جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاںاور انعامات تقسیم کیے ۔