شامی حکومت کی بڑی کامیابی

شامی حکومت سے مذاکرات کامیاب ہو جانے کے بعد داعش نے دمشق خالی کرنے کا اعلان کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 21 اپریل 2018 22:34

شامی حکومت کی بڑی کامیابی
دمشق(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 21اپریل 2018ء) :شامی حکومت کو بڑی کامیابی مل گئی۔ شامی حکومت سے مذاکرات کامیاب کے بعد داعش نے دمشق خالی کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شامی حکومت مسلسل اس کوشش میں تھی کہ دمشق کو داعشی دہشتگردوں سے پاک کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے انہوں نے داعش پر دباو بڑھانے کے لیے شدید گولہ باری بھی کی اور اس دوران شامی فوج اور داعشی دہشتگردوں کے مابین شدید جھڑپیں بھی ہوتی رہیں۔

بعد ازاں مزاکرات کاروں کے وسیلہ سے شامی حکومت داعش سے مذاکرات کر نے میں کامیاب رہی جس کے بعد داعش نے پسپائی قبول کرتے ہوئے داعش نے دمشق خالی کرنے کا اعلان کر دیا۔یاد رہے کہ عراق میں مسلسل شکستوں کے بعد عراقی داعش کا خاتمہ ہو چکا ہے جبکہ اسد حکومت نے شام میں بھی داعش کی کمر توڑ دی ہے۔