Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے تعلیمی اداروں میں انعامی مقابلہ جات سے طالبعلموں کی بھرپور حوصلہ افزائی ہو رہی ہے، شیخ آفتاب احمد

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:02

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے تعلیمی اداروں میں انعامی مقابلہ ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات میں انعامی مقابلہ جات سے طالبعلموں کی بھرپور حوصلہ افزائی ہو رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں جہاں تعلیمی میدان میں نمایاں اقدامات اٹھائے وہا ں ہی ملکی ترقی میں بھی اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا ہے، مقامی صحافی بھی اپنے علاقے کے مسائل بہتر طور پر اعلیٰ حکام تک پہنچا رہے ہیں، صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حضرو میں تعلیمی مقابلہ جات میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میںانعامی رقم اور اسناد دینے اور حضرو میں مقامی اخبار کی افتتاحی تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، قبل ازیں وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے گورنمنٹ ڈگری کالج کو پنکھے اور واٹر کولر دینے کا اعلان بھی کیا، اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،ڈاکٹر خورشیدخاور سیٹھ ،حاجی احسان ، سعید الرحمان ،طلال بٹ،سمندر خان ،حاجی اجمل، سینئر صحافی انور مرزا،ڈاکٹر مسعود اختر ،نثار علی خان،توقیر قریشی ،شہزاد مرزا،زوہیر عباس ، پرنسپل ملک جاوید محمود،وایس پرنسپل ادریس خان،ڈاکٹر راشد مشتاق بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 2013ء میں جب اقتدار حاصل کیا تو اس وقت ملک بیشمار مسائل کا شکار تھا روزانہ 22,22 گھنٹو ں کی لوڈ شیڈنگ ،دہشتگردی عروج پر تھی جبکہ کراچی میں قتل و غارت کا بازار بھی گرم تھا لیکن آج ملک میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جا چکی ہے، کراچی شہر روشنیوں کا شہر بن چکا ہے، ملک بھر سے 90 فیصد دہشتگردی کا خاتمہ ،سی پیک ،موٹر ویز اور دیگر بیشمار منصوبے بھی شروع کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

خادم پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں تعلیمی میدان میں نئے نئے تجربات کیے گئے جسکی وجہ سے پنجاب میں سکولوں کالجوں میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات کیلئے مختلف مقابلہ جات کا انعقاد اور سکولوں کالجوں میں کمپیوٹر لیب بھی حکومت پنجاب کی طالبعموں کے ساتھ پیار اور محبتوں کا ثبوت ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات