پنجاب میں سب سے زیادہ تعمیراتی کام اورفنڈز مری اور کوٹلی ستیاں کے حلقے میں دئیے گئے، صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:01

پنجاب میں سب سے زیادہ تعمیراتی کام اورفنڈز مری اور کوٹلی ستیاں کے حلقے ..
مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) ہم سب کے قائدمیاں محمدنوازشریف ہیںپنجاب میں سب سے زیادہ تعمیراتی کام اورفنڈز مری اور کوٹلی ستیاں کے حلقے میں دئیے گئے، اس حلقے کے عوام کیلئے یہ اعزاز ہے کہ انکا منتخب کردہ ایم این اے شاہد خاقان عباسی ملک کا وزیر اعظم ہے، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کرکے اسے جدید مشینری بھی فراہم کردی گئی ہے، اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کی تعمیر کا آغاز بھی ہوچکا ہے یونیورسٹی کی عارضی کلاسوں کا اجراء بھی گورنمنٹ ڈگری کالج جھیکاگلی میں کیا جائیگا جبکہ مکمل یونیورسٹی کیمپ کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور نے جناح ہال مری میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ متاثرین کو بھی جلد مالی امداد دی جائیگی اور جن منصوبوں پر کام جاری ہے انہیں بھی جلد مکمل کیاجائیگا، انہوں نے کہا کہ حلقے میں عوام کے مسائل کو پہلے بھی حل کیا ہے اور اب بھی کرینگے، اس موقع پر بعض سائلین کی طرف سے مختلف مسائل اور محکموں کی طرف سے انکو درپیش شکایات پر فوری احکامات بھی جاری کئے گئے، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی، جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی،کوآرڈینیٹر پی پی 6 ارشد عباسی،مسلم لیگ ن مری سٹی کے صدر راجہ احسان نواز،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزاسہیل بیگ،صدرلیبر ونگ ن تحصیل مری غالب بشیر عباسی،چیئرمین یوسی مسیاڑی امتیاز عباسی،صدریوتھ ونگ ن ارجمند نواز عباسی،چیئرمین دریا گلی اصغر عباسی،چیئرمین انگوری محمد قذافی،چیئرمین پوٹھہ شریف راشد عباسی،وائس چیئرمین طاہر عباسی ایڈووکیٹ،وائس چیئرمین نمبردار اتفاق عباسی،وائس چیئرمین ہمایوں مشتاق عباسی،احتشام مسعود عباسی،افتخار عباسی سینئر نائب صدر لیبرونگ نمبل،صدرایم ایس ایف تحصیل مری صیام مسعود عباسی،صدر یوسی نمبل ضیاء اللہ عباسی،عابد علی عباسی،اے ایس پی مری ایاز عمرانی،ڈی ایف او مری چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مری،بلڈنگ،ایجوکیشن ،سٹی ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس سمیت تمام محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔