پو دے انسا نی صحت کیلئے کسی تحفہ سے کم نہیں ہیں،جتنا زیا دہ ہو سکے ہمیں اپنے ارد گر د پودے لگا نے چا ہئیں ، سید خورشید شاہ

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:00

پو دے انسا نی صحت کیلئے کسی تحفہ سے کم نہیں ہیں،جتنا زیا دہ ہو سکے ہمیں ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شاہ نے کہاہے کہ پو دے انسا نی صحت کے لئے کسی تحفہ سے کم نہیں ہیںجتنا زیا دہ ہو سکے ہمیں اپنے ارد گر د پودے لگا نے چا ہئیں اور انکی دیکھ بھا ل اچھے طر یقے سے کر یں تا کہ وہ جلد ایک تنا ور درخت کی شکل اختیار کر لیں کیو نکہ درخت ہما ری صحت کے لئے بے حد مفید ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز منگی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے رو ہڑی کے سر کا ری اسکول میں شجر کا ری مہم کا آغاز کر تے ہوئے کیا۔اپو زیشن لیڈر سید خو رشید احمد شا ہاور منگی ویلفیئر ایسو سی ایشن ضلع سکھر کے صدرشہزا دو منگی نے پو دا لگا کر شجر کا ری مہم کا افتتا ح کیا۔سید خورشیدشاہ نے منگی ویلفیئر ایسو سی ایشن کے اس اقدا م کو سر ا ہاتے ہو ئے کہاکہ منگی ویلفیئر ایسو سی ایشن نے اسکول میں پو دے لگا کر جس شجر کا ری مہم کا آغا ز کیا ہے یہ قابل تعریف عمل ہے اس سے اسکول میں تعلیم حا صل کر نے والے سینکڑو ں بچے فا ئد ہ حا صل کر ینگے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منگی ویلفیئر ایسو سی ایشن کے صدر شہزادومنگی ،علی حسن منگی ، غلام مصطفی منگی ، گلزار منگی ، بلا ول منگی ، نو ر علی منگی ، ثمیر منگی و دیگر بھی مو جود تھے بعد ازا ں شجر کا ری منگی ویلفیئر ایسو سی ایشن ضلع سکھر کی جانب سے برا دری کے عہدیدران اور رہنما ئو ں کے لئے عشا ئیہ دیا گیا رو ہڑی میں منگی ویلفیئر ایسو سی ایشن کے عشا ئیہ کی تقریب میں کندھرا ، صا لح پٹ ، رو ہڑی سمیت دیگر گر دنوا ح سے تعلق رکھنے والے منگی برا دری کے افراد نے کثیر تعدادمیں شر کت کی منگی ویلفیئر ایسو سی ایشن ضلع سکھر کے صدر شہزادو منگی نے تمام مہما نو ں کا شکر یہ ادا کیا اور ان کو درپیش مسا ئل بھی سنے بعد ازا ں شہزا دومنگی کا کہنا تھا کہ اپنی برا دری کو کبھی تنہا چھو ڑینگے اور انکو درپیش مسا ئل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدا ما ت اٹھا ئینگے کیو نکہ منگی ویلفیئر ایسو سی ایشن کے قیام کا مقصد ہی اپنی برا دری کی خد مت کر نا ہے ۔