چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات( پرسوں) بیوٹمز میں سیمینار سے خطاب کرینگے

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:00

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات( پرسوں) بیوٹمز ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کل بیوٹمز میں سیمینار سے خطاب کرینگے ،پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سیکورٹی سٹڈیز کے زیر اہتمام 23اپریل پیر کو بیوٹمز میں نیشنلزم پاکستانیت پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا جارہاہے ،اس سیمینار کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ہوں گے ،سیمینار سے پی آئی سی ایس ایس کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل (ر)محمد سعد خٹک ،برگیڈئیر (ر) آغا گل ،سینیٹر (ر)روبینہ خالد ،سینیٹر (ر)روشن خورشید بروچہ ،عبداللہ خان ،سید فیضان اور دیگراہم شخصیات خطاب کریں گی،پی آئی سی ایس ایس کے ایم ڈی عبداللہ خان نے ’’این این آئی‘‘ کو سیمینار کے انعقاد کے بنیادی مقصد سے متعلق بتاتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل میں پاکستانیت کے سوچ کو پروان چڑھانا ،انتہا پسندی کے خاتمے اور بلوچستان کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے پکس کی ایک کاوش ہے ،یہ سیمینار بیوٹمز میں 23اپریل کو صبح دس بجے شروع ہوگا اور اس اہم سیمینار کے دو سیشن منعقد ہوں گے ،عبداللہ خان نے کہاکہ سیمینار میں اہم شخصیات کے علاوہ صوبائی وزراء ،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی وسیاسی رہنماء بھی شرکت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :