قومی جونیئر سائیکلنگ چیمپئن حلیمہ غیور 40 روزہ ٹریننگ اور کوچنگ پروگرام میں شرکت کیلئے (کل) کوریا روانہ ہوں گی

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:46

قومی جونیئر سائیکلنگ چیمپئن حلیمہ غیور 40 روزہ ٹریننگ اور کوچنگ پروگرام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) قومی جونیئر سائیکلنگ چیمپئن حلیمہ غیور 40 روزہ ٹریننگ اور کوچنگ پروگرام میں شرکت کیلئے (کل) اتوار کو کوریا روانہ ہوں گی۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی حلیمہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی سی ایف) کی زیر سرپرستی پروگرام میں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے اے پی پی کو بتایا کہ حلیمہ باصلاحیت سائیکلسٹ ہیں اسلئے انہیں جدید تربیت اور کوچنگ کیلئے اس پروگرام میں شرکت کیلئے کوریا بھیجا جا رہا ہے تاکہ وہ اعلیٰ معیار کی تربیت حاصل کر کے بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن بھی حلیمہ کی مالی معاونت کر رہی ہے، امید ہے کہ انہیں ملائیشین اور کورین سائیکلسٹس سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا جو مستقبل میں ان کیلئے مددگار ثابت ہو گا۔