Live Updates

چوہدری نثار کی جانب سے آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف اور ن لیگ، دونوں جماعت کی حمایت سے میدان میں اترنے کی کوششیں

پارلیمانی سیاست کے شہسوار آج اسی سیاست کے ہاتھوں اس قدر مجبور ہے کہ ایک نہیں بلکہ دو دو کشتیوں کا سہارا تلاش کر رہے ہیں: بی بی سی اردو کا خصوصی تجزیہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 اپریل 2018 21:37

چوہدری نثار کی جانب سے آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف اور ن لیگ، دونوں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) چوہدری نثار کی جانب سے آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف اور ن لیگ، دونوں جماعت کی حمایت سے میدان میں اترنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق معروف صحافی روف کلاسرا کہتے ہیں کہ چوہدری نثار کا ہدف یہ ہے کہ انہیں کسی پارٹی سے ٹکٹ ملے یا نہ ملے، وہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف سے یہ یقین دہانی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کے مقابلے میں یہ دونوں جماعتیں اپنے امیدوار کھڑے نہ کریں۔

بی بی سی میں شائع ہونے والے تجزیے کے مطابق چوہدری نثار کے حلقے میں ووٹوں کی صورتحال کا جائزہ لیں تو یہ بات سمجھ میں آتی ہے۔ چوہدری نثار علی خان کے لیے آئیڈئیل صورتحال یہی ہے کہ وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں اور تحریک انصاف اور ن لیگ دونوں ہی ان کے خلاف امیدوار کھڑے نہ کریں۔

(جاری ہے)

اگر وہ ن لیگ کا ٹکٹ لیتے ہیں اور تحریک انصاف غلام سرور کو ٹکٹ دیتی ہے تو ان کا نواز مخالف بیانیہ اور عمران خان کی مقبولیت مل کر ان کے الیکشن جیتنے کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

اور اگر وہ تحریک انصاف میں شامل ہو کر اس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑتے ہیں تو وہ ن لیگ کے ووٹرز کھونے کا خطرہ مول لیں گے۔ پارلیمانی سیاست کے شہسوار آج اسی سیاست کے ہاتھوں اس قدر مجبور ہے کہ ایک نہیں بلکہ دو دو کشتیوں کا سہارا تلاش کر رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات