مالی سال 2017-18کا 75فیصد بجٹ خرچ ہوچکا ہے ،میر عبدالماجد ابڑو

آئندہ بجٹ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی بہتری کیلئے تجاویز دی جائیں گی ،صوبائی وزیر صحت

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) صوبائی وزیر صحت میر عبدالماجد ابڑو نے کہاہے کہ مالی سال 2017-18کا 75فیصد بجٹ خرچ ہوچکا ہے جبکہ دیگر بجٹ ہائیکورٹ میں کیس اور الیکشن کمیشن کی پابندی کے باعث خرچ نہیں ہوسکا ،آئندہ بجٹ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی بہتری کیلئے تجاویز دی جائیں گی ،صحت ،پالیسی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اس کے مثبت نتائج مرتب ہونگے ،یہ بات انہوں نے ہفتے کو ’’این این آئی ‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ مالی سال 2017-18کے پی ایس ڈی پی کیخلاف ہائیکور ٹ میں کیس حکومت کی تبدیلی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے بجٹ کا 25فیصد حصہ اب تک خرچ نہیں ہوا آئندہ بجٹ میں ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں معیاری اور جدید سہولیات مہیا کرنے کی تجاویز شامل کی جائیں گی ،انہوں نے کہاکہ صحت پالیسی کا نفاذ جلد کردیا جائے گا ،اس سے ڈاکٹر اور محکمہ صحت کا عملہ کافی حد تک پابند ہوگا اور صوبے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ،صحت پالیسی پر مستقبل میں کام کرنے سے شعبہ صحت میں بہتری آئے گی ،انہوں نے کہاکہ اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری کرنیوالوں کیخلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے لیکن جو کام قانونی طریقے سے ہورہاہے اس میں معاشرے کا اجتماعی مفاد ہیں اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،لیکن جو لوگ زبردستی یا غیر قانونی طورپر پیوند کاری کررہے ہیں انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،کسی بھی غیر قانونی عمل کی اجازت قطعاً نہیں دیں گے ۔