Live Updates

سراج الحق نے سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ چئیرمین سینیٹ کے امیدوار کو ووٹ دینے کیلئے بہت بڑی ڈیمانڈ کی تھی جسے عمران خان نے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا: شیخ رشید

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 اپریل 2018 20:58

سراج الحق نے سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ چئیرمین سینیٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) شیخ رشید کا دعویٰ ہے کہ سراج الحق نے سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ چئیرمین سینیٹ کے امیدوار کو ووٹ دینے کیلئے بہت بڑی ڈیمانڈ کی تھی جسے عمران خان نے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عومای مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے بیان پر ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سراج الحق اور جماعت اسلامی خود سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کی کوششوں میں مصروف تھی۔ شیخ رشید کا دعوی ہے کہ سراج الحق سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ چئیرمین سینیٹ کے امیدوار کو ووٹ دینے کیلئے راضی تھے، تاہم بدلے میں وہ بہت بڑی ڈیمانڈ کر رہے تھے۔ وہ ڈیمانڈ ایسی تھی جسے قبول کرنا ممکن نہیں تھا، اس لیے عمران خان نے سراج الحق کو صاف انکار کردیا تھا۔ تحریک انصاف کے انکار کے بعد سراج الحق نے ن لیگ سے معاملات طے کرکے ان کے امیدوار کو ووٹ دے دیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات